21 مئی، 2017، 10:39 AM

بحرینی حکومت کا شیخ عیسی قاسم کو ایک سال قید کی سزا اور ان کے اموال کو ضبط کرنے کا حکم

بحرینی حکومت کا شیخ عیسی قاسم کو ایک سال قید کی سزا اور ان کے اموال کو ضبط کرنے کا حکم

بحرین کی امریکہ نواز ظالم و جابرحکومت نے بحرین کےشیعہ مسلمانوں کے عظیم رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو ایک سال قید کی سزا اور ان کے اموال کو ضبط کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے صوت المنامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین کی امریکہ نواز ظالم و جابرحکومت نے بحرین کےشیعہ مسلمانوں کے عظیم رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو ایک سال قید کی سزا اور ان کے اموال کو ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بحرین کی آل خلیفہ حکومت سے وابستہ عدالت نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف بےبنیاد الزامات عائد کرکے انھیں ایک سال قید کی سزا اور ان کے تین ملین دینارتک اموال کو ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ بحرینی حکومت سے وابستہ عدالت نے ایک سال قید کے حکم کو تین سال تک معطل کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین سال کے بعد یہ حکم قابل نفاذ ہوگا۔ اسی طرح اس حکمنامہ میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو ایک ہزار دینار معاوضہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

News ID 1872635

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha